556 M.U.H 21/03/2019
کانگریس صدر راہل گاندھی نے روزگار کے محاذ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی سخت تنقید کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ ‘مذاق’ بن کر رہ گئے ہیں۔
مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ "میرے خیال سے ہندوستان روزانہ 450 روزگار پیدا کررہا تھا۔ مسٹر نریندر مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے سال 2018 میں ایک کروڑ نوکریاں ختم ہوگئیں۔ اس کا مطلب ہے کہ سال 2018 میں روزانہ 27 ہزار نوکریاں ختم ہوئیں۔ ہندوستان کے وزیر اعظم ایک مذاق بن گئے ہیں”۔
مسٹر راہل گاندھی ملک میں بے روزگاری کے معاملے میں مسلسل حکومت پر نشانہ لگاتے رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس بے روزگاری کو بڑا مسئلہ بنا رہی ہے اور مختلف اعداد و شمار کے ذریعے روزگار کے مواقع ختم ہونے کا دعوی کر رہی ہے۔
Imambara Ghufranmaab
Add : Maulana Kalbe Husain Road, Chowk, Lucknow-3 (INDIA)
مجلس علماء ھند پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔