او آئی سی ہنگامی اجلاس میں اسلامی فوبیا کےخلاف اتحاد پر زور دیا گیا: ظریف
571
M.U.H
22/03/2019
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں مسلمانوں پر سفاکانہ دہشتگردی پر اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے ہنگامی اجلاس بلایا گیا جہاں اسلام فوبیا کے خلاف اتحاد پر زور دیا گیا ہے۔
محمد جواد ظریف جنہوں ترکی کی میزبانی میں استنبول میں او آئی سی ہنگامی نشست میں شرکت کی ہے، نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ شرکا نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسلمانوں پر وحشیانہ حملے کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ نسل پرستی اور اسلام فوبیا جیسی خطرناک لہر کی روک تھام کے لئے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا گیا۔
ظریف نے مزید کہا کہ اجلاس میں شریک مسلم رہنماؤں نے نسل پرست اور قابض صہیونی ریاست کے حق میں ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر حیرانگی کا اظہار کیا. پہلے القدس شریف اور اب گولان ہائیٹس۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے پیغام میں کہا تھا کہ 52 سال بعد امریکہ کی جانب سے، شام کی گولان ہائیٹس پر صہیونیوں کی مکمل بالادستی تسلیم کرنے کا وقت آگیا ہے۔