469 M.U.H 22/03/2019
سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ کے فیصلے پر پاکستان کے ’احتجاج‘ درج کرانے پر یہاں حکومت کے ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ اس معاملہ میں ہندستانی عدلیہ اور عدالتی نظام نے ’شفاف طریقہ‘ سے قانون کے مناسب طریقہ کار پر عمل کیا ہے۔
ہندستانی ہائی کمشنر اجے بساریا کو پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے طلب کئے جانے پر ذرائع نے بتایا کہ ہندستانی ہائی کمشنر نے پاکستان کے الزامات کو خارج کردیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مسٹر بساریا نے ہندستانی عدلیہ اور عدالتی نظام کے ذریعہ شفاف طریقہ سے قانون پر عمل کئے جانے پر روشنی ڈالی۔ مسٹر بساریا نے معاملے میں پاکستان حکومت کی طرف سے پاکستانی گواہوں کے عدالت میں پیش ہونے میں تعاون میں کمی کے تعلق سے بتایا۔
پاکستان کی طرف سے جیش محمد اور دہشت گرد تنظیموں اور لوگوں کے خلاف قابل اعتماد اور ٹھوس قدم اٹھانا ابھی بھی باقی ہے جبکہ پلوامہ حملے کے تعلق سے تفصیلات شیئر کی گئی ہیں۔
ہندستانی ہائی کمشنر نے 26/11کے ممبئی دہشت گردانہ حملے میں جلد مقدمہ چلانے کے لئے کہا جس میں پاکستان کوکافی ثبوت دئے گئے ہیں۔
مسٹر بساریا نے ان معاملات کی سماعت کی رفتار پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ مجرم اور اہم ملزم پاکستان میں کھل عام گھوم رہے ہیں۔
ہندستانی ہائی کمشنر نے فضائیہ کے پٹھان کو ٹ ہوائی اڈہ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی جانچ کی رفتار پر بھی تشویش ظاہر کی ۔
Imambara Ghufranmaab
Add : Maulana Kalbe Husain Road, Chowk, Lucknow-3 (INDIA)
مجلس علماء ھند پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔