امیرالمومنین حضرت علی ؑ کی شہادت پر مسجد کوفہ سے برآمد ہوا گلیم کا تابوت
88
m.u.h
25/05/2019
لکھنؤ ۲۵ : امیرالمومنین حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام کی شہادت کے اندوہ ناک موقع پر شہرعزا لکھنؤ کی فضا سوگوار ہے ۔ہر طرف عزاخانوں اور مسجدوں میں مجلسیں منعقد ہورہی ہیں ۔تابوت برآمد کیا جارہاہے ۔ماتمی انجمنیں نوحہ کناں ہیں اور خواتین چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ رسول خداصلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو انکے بھائی اور داماد کا پرسہ پیش کررہی ہیں ۔امام کی شہادت کی یاد میں مسجد کوفہ کاظمین سے ’’گلیم کا تابوت ‘‘ روایتی انداز میں برآمد ہوا جس میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی اور امام مظلوم ؑ کے غم میں نوحہ خوانی و سینہ زنی کی۔یہ تابوت لکھنؤ میں قدیم عہد سے اٹھتا آرہاہے اور آج بھی اسی شان و شوکت کے ساتھ برآمد ہوتاہے ۔اس قدیمی تابوت کی کچھ تصاویر ملاحظہ کریں ۔