128 m.u.h 25/05/2019
لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی ) کے قومی صدر رام ولاس پاسوان نے آج کہاکہ وہ کوئی موسمی سائنسداں نہیں ہیں لیکن انہوںنے پہلے ہی دعویٰ کیا تھاکہ اس بار کے لوک سبھا انتخاب میں قومی جمہور ی اتحاد ( این ڈی اے) کی سبھی سیٹوں پر جیت ہوگی ۔ جو قریب قریب درست ثابت ہوئی۔
مسٹرپاسوان نے یہاں پارٹی کے ریاستی دفتر میں ایل جے پی کے سبھی نو منتخب چھ ممبران پارلیمنٹ کی موجودگی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہاکہ وہ جوکہتے ہیں وہی ہوتاہے ۔
حالانکہ انہوںنے کہاکہ وہ کوئی موسمی سائنسداں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بہار میں جب جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) اور راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) اتحاد کی حکومت بنی تھی تب بھی انہوں نے کہاتھاکہ یہ حکومت دو سال زیادہ چلنے والی نہیں اور بعدمیں ایساہی ہوا۔ ایل جے پی سپریمو نے کہاکہ سال 2019 کے لوک سبھا انتخاب کو لیکر پہلے سے ہی کہتے رہے ہیں کہ بہار میں این ڈی اے کی سبھی سیٹوں پر جیت ہوگی ۔ صرف ایک سیٹ کشن گنج کو چھوڑ کر این ڈی اے نے سبھی 39 سیٹوں پر بڑے فرق سے جیت حاصل کی ہے ۔
مسٹر پاسوان نے لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو ملی جیت کو وزیراعظم نریندرمودی کے نام اور کام کی جیت بتایا اور کہاکہ ایسا انتخاب کبھی کبھی ہوتاہے ، جس میں ذات پات کے دائرے توڑ کر لوگ ووٹ کرتے ہیں ۔ ذات پات کے نام پر دکان چلانے والوں کی اب سبھی دکانیں بند ہو گئی ہیں۔
انہوںنے کہاکہ وہ پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ اس بار کے لوک سبھا انتخاب میں سنامی آنے والی ہے لیکن لوگوں نے اس وقت ان کا مذاق اڑایا تھا۔ انتخابی نتائج کسی سنامی سے کم نہیں ہیں ۔ بہار میں پہلی بار آرجے ڈی صفر پر آؤٹ ہوئی ہے اور اب اس کا کوئی مستقبل نہیں رہ گیا ہے ۔
ایل جے پی صدر نے نام لئے بغیر کہاکہ اپوزیشن لیڈران کا سیاسی مستقبل انتخابی نتائج کے بعد برباد ہو گیا ہے ۔ سابق وزیراعلیٰ مسز رابڑی دیوی اپنے شوہر لالو پرساد یادو کے نام پر بیٹی میسا بھارتی کے لئے پاٹلی پتر لوک سبھا حلقہ میں آنچل پھیلا کر ووٹ مانگ رہی تھیں جسے عوام نے خارج کر دیا ۔ آرجے ڈی کے آخری قلعہ کو بھی بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے رام کرپال یادو نے زمین دوز کر دیا ۔
مسٹر پاسوان نے بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرسادیادو کا نام لئے بغیر کہاکہ وزیراعلیٰ اور جے ڈی یو کے قومی صدر نتیش کمار کو پلٹو چاچا کہنے والے کو بھی عوام نے جواب دے دیا ہے ۔ جے ڈی یو لیڈر نریندر سنگھ اور ویشالی کے سابق ایم پی راما کشور سنگھ سمیت کچھ دیگر لیڈر جموئی سے ایل جے پی امیدوار چراغ پاسوان اور حاجی پور سے پشوپتی کمار پارس کو ہرانے کے لئے اندرونی سازش بھی کی۔ اسکے باوجود دونوں امیدوار کثیر ووٹوںکے فرق سے کامیاب ہوئے ۔ انہوں نے کہاکہ ان سازشی لیڈران کے خلاف جلد کاروائی ہوگی اور اس سے متعلق وزیراعلیٰ مسٹر کمار سے ان کی بات ہوئی ہے ۔
Imambara Ghufranmaab
Add : Maulana Kalbe Husain Road, Chowk, Lucknow-3 (INDIA)
مجلس علماء ھند پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔