204 m.u.h 25/05/2019
نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے وادی کے عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرکے نیشنل کانفرنس امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا۔
انہوں نے ووٹروں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس پر بھروسہ ظاہر کرنے پر ہم دل سے شکر گزار ہیں۔
ساگر نے کہا کہ ہم وادی کے مرد و خواتین، بزرگوں خصوصاً نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے جمہوری عمل میں حصہ لیا اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرکے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ساتھ ساتھ ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور ریٹائر جسٹس حسنین مسعودی کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔
انہوں نے کہا کہ نئی دلی کو بھی کشمیری قوم کے منڈیٹ کا احترام کرنا چاہئے اور دفعہ 370 اور 35 اے کو ختم کرنے کی کوششوں سے بازآنا چاہئے۔
Imambara Ghufranmaab
Add : Maulana Kalbe Husain Road, Chowk, Lucknow-3 (INDIA)
مجلس علماء ھند پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔