213 m.u.h 25/05/2019
کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیرعلی دگ وجے سنگھ نے آج کہاکہ انہیں اس بات کی فکر ہےکہ ملک میں مہاتما گاندھی کے قاتل کے نظریئے کی جیت ہوگئی۔
بھوپال پارلیمانی سیٹ سے کانگریس کےامیدوار کے طور پر شکست کے ایک دن بعد یہاں صحافیوں سے بات چیت کے دوران مسٹر سنگھ نے کہا کہ وہ جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں اور اس ناطے لوک سبھا انتخابات میں فتح حاصل کرنے والے وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد دیتے ہیں۔
وہ بی جے پی کے دیگر جیتنے والے امیدواروں کو بھی مبارکباد دیتے ہیں۔ وہ بھوپال سے جیتنے والی بی جے پی کی امیدوار پرگیا ٹھاکر کو کل ہی مبارکباد پیش کرچکے ہیں۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ وہ عوامی حمایت کو تسلیم کرتے ہیں، لیکن ان کی ذاتی تشویش یہ ہے کہ ملک میں مہاتما گاندھی کے قاتل کی آئیڈیالوجی جیت گئی اور امن کے پیامبر مہاتما گاندھی کے نظریئے کو شکست ہوگئی۔ یہی ان کی سب سے بڑی ذاتی تشویش ہے۔
Imambara Ghufranmaab
Add : Maulana Kalbe Husain Road, Chowk, Lucknow-3 (INDIA)
مجلس علماء ھند پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔