183 m.u.h 25/05/2019
گجرات میں سورت شہر کے سرتھانہ علاقے میں جمعہ کو ایک عمارت کے ٹیوشن کلاس روس میں اچانک زبردست آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں 17 طالب علموں کی موت ہوگئی اور 17 دیگر زخمی ہوگئے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے اس حادثے پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دکھ کی اس گھری میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور امید کرتے ہیں کہ زخمی اور جھلسے ہوئے لوگ جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔ انہوں نے گجرات حکومت اور مقامی افسران سے متاثرہ لوگوں کو ہر ممکنہ امداد کرنے کے لئے کہا ہے ۔
ریاستی حکومت نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو چار چار لاکھ روپے امداد ی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلی وجے روپانی نے جانچ کے احکام دیئے ہیں اور تین دن میں حادثے کی رپورٹ پیش کرنے کےلئے کہا ہے۔وزیراعلی سورت پہنچنے والے ہیں۔
فائر بریگیڈ افسر ایشور بھائی پٹیل نے بتایا کہ پانچ منزلہ ٹکشلا اکارڈ کی دوسری منزل پر چل رہے ٹیوشن کلاس میں دوپہر اچانک آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی دمکل کی 21 گاڑیوں کے ساتھ فائر بریگیڈ کے اہل کار جائے واقعہ پر پہنچے۔
فائر بریگیڈ کے عملہ عمارت میں پھنسے ٹیوشن کلاس کے طالب علموں کو بچانے اور آگ بجھانے میں لگے ہوئے ہیں۔ اس دوران 17 طالب علموں کی موت ہوگئی اور 17 دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمی اور جھلسے ہوئے طالب علموں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ بارہ طالب علموں کو محفوظ باہر نکال لیا گیا ہے۔
Imambara Ghufranmaab
Add : Maulana Kalbe Husain Road, Chowk, Lucknow-3 (INDIA)
مجلس علماء ھند پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔