672 m.u.h 25/05/2019
ایران کے وزیر خارجہ نے مغربی ایشیاء میں امریکہ کی جانب سے فوج کی تعداد میں اضافہ سے متعلق امریکی حکام کے دعووں پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے دعوے عالمی امن و صلح کیلئے بہت خطرناک ہیں اس لئے ان کا مقابلہ کرنا چاہئیے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج پاکستان کے دورے کے اختتام کے بعد اسلام آباد سے روانگی سے قبل کہا کہ امریکی حکام خلیج فارس میں اپنی دشمنانہ پالیسیوں اور حالات کو کشیدہ بنانے کی توجیہ کیلئے اس قسم کے دوعوے کر رہے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے علاقے میں امریکی حکام کی جانب سے فوج کی تعداد میں اضافہ سے متعلق بیانات کوعالمی امن و صلح کیلئے خطرناک قرار دیا۔
Imambara Ghufranmaab
Add : Maulana Kalbe Husain Road, Chowk, Lucknow-3 (INDIA)
مجلس علماء ھند پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔