مودی ،پرنب ،سونیا سمیت کئی لیڈروں نے شیلادکشت کو پیش کیاخراج عقیدت
745
M.U.H
21/07/2019
وزیراعظم نریندرمودی ،سابق صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی اور ترقی پسنداتحاد کی چیئرپرسن سونیا گاندھی سمیت متعدد رہنماؤں نے سنیچر کو دہلی کی سابق وزیراعلی شیلادکشت کے جسد خاکی پر گلہائے عقیدت پیش کیے ۔
سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ،انکی اہلیہ گرشرن کور،لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی محترمہ دکشت کے جسد خاکی پر گلہائے عقیدت پیش کیے ۔
محترمہ دکشت کا جسد خاکی یہاں نظام الدین علاقہ میں انکی بہن رما دھون کی رہائش گاہ شام چھ بجے سے دیدار کے لیے رکھا گیا۔انھیں خراج عقیدت پیش کرنے والوں کی مسلسل قطار لگی رہی ۔محترمہ گاندھی وہاں سب سے پہلے پہنچنے والے لیڈروں میں شامل تھیں ۔انھوں نے جسد خاکی پر گل دائرہ پیش کیا اور لواحقین سے ملکر انھیں تسلی دی ۔محترمہ گاندھی کے ساتھ پارٹی کے سینئر لیڈر احمد پٹیل بھی خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے ۔
مسٹر مودی نے بھی محترمہ دکشت کے جسد خاکی پر گلہائے عقیدت پیش کیے اور انکے غم زدہ بیٹے سندیپ دکشت سے بات کرکے انھیں تسلی دی ۔لوک سبھا اسپیکر مسٹر برلا نے بھی انکے جسدخاکی پر گلہائے عقیدت پیش کیے ۔
دہلی کے وزیراعلی اروندکیجری وال اور نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے بھی محترمہ دکشت کو خراج عقیدت پیش کیا۔
کانگریس لیڈر جیوترآدتیہ سندھیا ،شیوراج پاٹل ،کرن والیہ ،اے کے والیہ ،یوگیندر شاشتری ،مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر سیتارام یچوری اور پارٹی لیڈر ورندا کرات ،بھارتیہ جنتاپارٹی کے دہلی ریاستی صدر منوج تیواری ،بی جے پی لیڈر وجے گوئل ،لوک تانترک جنتادل کے لیڈر شرد یادو اور سابق وزیرخارجہ نٹور سنگھ بھی محترمہ دکشت کو خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے ۔
محترمہ دکشت کے مداحوں اور کانگریس کے کارکنوں کی اپنی محبوب رہنما کے آخری دیدار کے لیے قطار لگی رہی ۔