نئی دہلی، 21 جولائی: کارگل جنگ کے شہیدوں کی یاد میں اتوار کو نئی دہلی کے وجے چوک سے انڈیا گیٹ تک ’ وجئےدوڑ‘ کا انعقاد ہوا۔
لیفٹیننٹ جنرل اشونی کمار نے صبح چھ بجے ’وجئے دوڑ‘ کو ہری جھنڈی دکھائی۔ فوج کی جانب سے ہر سال آج کے دن اس طرح کے ریس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
اس سے قبل ہندوستانی فوج نے ٹوئٹ کر کے بتایا تھا ’’کارگل کے ہیرو کی جرات، بہادری اور قربانی کی یاد میں اتوار کی صبح چھ بجے نئی دہلی کے وجے چوک پر ’وجئے دوڑ‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ آئیں اور فوج کے بہادروں کے ساتھ دوڑیں‘‘۔
ہندوستانی فوج کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پبلک انفارمیشن نے اطلاع دی کہ دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کے انتقال کی وجہ سے انڈیا گیٹ پر ٹرائی-سروس بینڈ کی نمائش 22 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔