انتخابات میں شکست فاش سے دلبرداشہ اپوزیشن سطحی سیاست پر آمادہ:موریہ
688
M.U.H
21/07/2019
اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے الزام لگایا ہے کہ اپوزیشن پارٹیاں لوک سبھا انتخابات میں شکست فاش سے دوچار ہونے کےبعد ذات۔پات، مذہب کے سہارے سطحی سیاست کررہی ہیں۔
مسٹر موریہ نے اتوار کو یہاں نواب گنج علاقے کے بشنوہر پور علاقے میں وشورام سنگھ پارک و فیلڈ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت آئین کے مطابق کام کرہی ہے جبکہ سماج وادی پارٹی(ایس پی)،بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) اور کانگریس اپنی کھوئی ہوئی زمین تلاشنے کی بوکھلاہٹ میں ذات۔پات و مذہب کے سہارے سطحی سیاست کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت باصلاحیت اور امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلبا وطالبات کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے کئی اسکیمیں چلا رہی ہے۔ کھیلوں کو اوپر لے جانے والے شراکت داروں کو خصوصی سہولیت دینے ے لئے حکومت کام کررہی ہے۔
مسٹر موریہ نے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے متاثرہ کنبوں کے اہل خانہ سے ملنے کے ضمن میں دھرنا دینے کو محض ایک ڈرامہ بتایا۔انہوں نے کہا کہ محترمہ واڈراہ جانا چاہتی تھیں تو جانے سے نہیں روکا گیا لیکن اظہار ہمدردی کے نام پر کانگریس ڈرامہ کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی ایس پی سپریمو مایاوتی جان بھوج کر اپنے بھائی کے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لئے دلتوں کو ورغلانے کی ناکام کوشش کررہی ہیں۔ اب عوام مایاوتی ،اکھلیش اور پرینکا و راہل کی ذہنیت کو اچھی طرح سے سمجھ چکے ہیں۔ اب وہ ان کے جھانسے میں نہیں آنے والے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی مجرموں کے خلاف بغیر ذات۔مذہب کے تفریق کے قانونی کاروائی کرر ہی ہے۔
مسٹر موریہ نے ایس پی لیڈر اعظم خان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ بوکھلاہٹ میں انتہائی کم تر درجے کی بیان بازی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مافیا گیری، لوٹ، قتل ، ناجائز قبضہ کرنے والے ملزموں کی جگہ اب جیل میں ہوگی۔اس موقع پر نائب وزیر اعلی نے پارٹی ذمہ دواروں اور کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کر کے مفاد عامہ کی اسکیموں کی تشہیر کے لئے کئی مشورے و ٹپس دئے۔