برطانیہ کو فوری طور پر ایرانی کشتی کو آزاد کرنا چاہیے
624
M.U.H
22/07/2019
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے رکن مصطفی کواکبیان نے کہا ہے کہ برطانیہ کو فوری طور پر ایرانی تیل بردار کشتی گریس 1 کو آزاد کرنا چاہیے ورنہ اس کے سنگين نتائج برآمد ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ برطانیہ نے ایرانی تیل بردار جہاز کو جبل الطارق میں پکڑ کر تاریخی غلطی کا ارتکاب کیا ہے اور اب برطانوی کشتیوں کو آبنائےہرمز سے گزرنے کے لئے ٹیکس ادا کرنا پڑےگا۔ ایران اور برطانوی پارلیمان دوستی گروپ کے سربراہ نے کہا کہ دوستی گروپ کے سربراہ کے عنوان سے برطانوی وزير خارجہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ برطانیہ نے امریکی حکم پر ایرانی کشتی کو ضبط کرکے تاریخی غلطی کا ارتکاب کیا ہے اور برطانیہ کو امریکہ کی پیروی ترک کردینی چاہیے۔