ایرانی ڈرون کو کوئی نقصان نہیں پہنچا: جنرل حسین حاجی زادہ
627
M.U.H
22/07/2019
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے سربراہ جنرل حسین حاجی زادہ نے ایرانی ڈرون کو گرانے کے سلسلے میں امریکی صدرٹرمپ کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں کو اپنے جھوٹ بولنے کا پتہ چل گیا ہے جھوٹ زیادہ دیر نہیں چل سکتا ، ایرانی ڈرون صحیح و سالم ہے۔
جنرل حاجی زادہ نے امریکی صدر کے جھوٹ کو بہت بڑا جھوٹ قراردیتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں ہمیں بھی یقین نہیں ہوپا رہا تھا کہ کسی ملک کا صدر اتنا بڑا جھوٹ بول سکتا ہے اسی لئے ہم نے اس معاملے کو متعدد بار چیک کرنے کے بعد اس کی تردید کی اور اسی دقیق تحقیق کی وجہ سے امریکی صدر کے بیان کی تردید میں تھوڑی تاخیر ہوگئی۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی ڈرون اپنی ماموریت انجام دیکر صحیح اور سالم اپنے آشیانے پر پہنچ گیا اور اسے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا اور امریکیوں کو بھی اپنے جھوٹ کا اچھی طرح علم ہوگیا ہے۔