ایران اور برطانیہ ٹینکرز واقعات کی کشیدگی کو آگے نہ بڑھنے دیں
678
M.U.H
22/07/2019
برطانیہ میں تعینات ایران کے سفیر نے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ ٹینکرز واقعات پر دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کو یہیں تک محدود رکھنا ہوگا۔
یہ بات "حمید بعیدی نژاد" نے اتوار کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے آبنائے ہرمز میں برطانوی تیل بردار جہاز کو حراست میں لینے پر انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تبدیلیاں علاقے کے لئے بڑا خطرہ ہے۔
انہوں نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ ملک میں موجود بعض انتہاپسند حلقوں کو لگام دے۔
بعیدی نژاد نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مختلف واقعات کے سامنے کے لئے بہت ہی مستحکم اور تیار ہے۔
یاد رہے کہ پاسداران اسلامی انقلاب کی بحری فورس نے جمعہ کے روز آبنائے ہرمز میں ایک برطانوی آئل ٹینکر کو بین الاقوامی سمندری قوانین کی خلاف ورزی کیلئے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
پاسداران اسلامی انقلاب کی بحری فورس کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں مزید کہا کہ ایران نے جمعہ کے روز کو آبنائے ہرمز میں برطانوی آئل ٹینکرstena impero کو بین الاقوامی سمندری قوانین کی خلاف ورزی کی بدولت اور صوبے ہرمزگان کے شپنگ اینڈ پورٹس کے ادارہ کی درخواست کی بناپر اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
برطانیہ کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران حالیہ دنوں میں تحویل میں کیے گئے ایران اور برطانیہ کے آئل ٹینکروں کی آخری صورتحال پر بات چیت کی۔