نئی دہلی، 22 اگست: وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانس کے صدر امانوئل میکرون کے درمیان جمعرات کو ایک اہم دو طرفہ میٹنگ ہوگی۔
ہندوستان میں فرانس کے سفیر الیگزینڈر جيگلر نے ٹویٹ کیا’’صدر امانوئل میكرون اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان دو طرفہ سربراہی اجلاس کو لے کر ’چیٹے دی چینٹلي‘ مکمل طور پر تیار ہے، جوکہ پیرس سے تقریبا 60 کلو میٹر دور ہے۔ یہ فرانس کے ثقافتی ورثے میں سے ایک ہے‘‘۔
صدر میكرون کی دعوت پر مسٹر مودی بيارٹز شہر میں منعقد ہونے والے جی -7 سمٹ کے اجلاس میں پارٹنر کے طور پر شامل ہوں گے۔
اس سربراہی اجلاس کے دوران وزیر اعظم کے ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی، سمندری تعاون اور ڈجیٹل تبدیلی جیسے ایشوز پر بات چیت کی امید ہے۔
جی -7 سمٹ سے الگ مسٹر مودی دیگر ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ ملاقات بھی کریں گے۔