مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر اتوار کو لوگو ں سے آئینی اقدار کی حفاظت کا عزم لینے کی اپیل کی ۔
محترمہ بنرجی نے ٹوئیٹر پر لکھا’’آج عالمی یوم جمہور یت ہے، ایک مرتبہ پھر ہم ان آئینی اقدار کی حفاظت کا عزم لیں جن کی بنیاد پر ہمارے ملک کی تشکیل ہوئی تھی ۔
’سپر ایمرجنسی‘ کے اس دور میں ہمیں ان تمام حقوق اور آزادی کی حفاظت کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے جن کی ہمارا آئین ضمانت دیتا ہے ‘‘۔
محترمہ بنرجی پہلے بھی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا الزام لگاتی رہی ہیں ۔