ایران اور روس کا جوہری تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال
531
M.U.H
16/09/2019
ایران اور روس کے حکام نے دونوں ممالک کے درمیان جوہری کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب ایرانی صدر اور ایرانی ایٹمی ادارے کے سربراہ ' علی اکبر صالحی نے گزشتہ روز ویانا میں روسی جوہری ادارے کے ادارے' الکسی لیخاچف' کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے جوہری شعبے سمیت کثیرالجہتی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔
تفصیلات کےمطابق صالحی گزشتہ روز بین الاقوامی توانائی ایجنسی کی 63 ویں سالانہ جنرل کانفرنس میں شرکت کے لیے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا روانہ ہوگئے۔
بین الاقوامی توانائی ایجنسی کی 63 ویں سالانہ جنرل کانفرنس16 سے 20 ستمبر تک عالمی توانائی ایجنسی کے ہیڈکوارٹر ' ویانا' میں منعقد کی جائے گی۔
اس نشست میں عالمی ایٹمی ادارے کے رکن ممالک کے اعلی حکام شریک ہوں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایران کے دورے پر آئے ہوئے عالمی جوہری توانائی ادارے کے قائم مقام سربراہ «کورنل فیروٹا» نے تہران میں ایرانی ایٹمی ادارے کے سربراہ اور وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کی۔