داخلی بحران سے توجہ ہٹانے کے لیے سرحد پار دہشت گردی میں مصروف ہے پاکستان :کانگریس
554
M.U.H
16/09/2019
کانگریس نے کہاکہ پاکستان اپنے داخلی بحران سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے سرحد پار دہشت گردانہ سرگرمیوں میں لگاہے لیکن اسے پتہ ہونا چاہئے کہ ہندستانی فوج اسکی ہر ناپاک حرکت کا جوا ب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
کانگریس کےسینئر لیڈر پرمودتیواری نے یہاں صحافیوں سے کہا،’’ ہمیں ہندستانی فوج پر پورا بھروسہ ہے اور وہ ہندستانی سرحد پر قدم رکھنے والوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔‘‘انھوں نے کہاکہ پاکستان داخلی بحران سے اپنے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے ہندستانی سرحد میں دہشت گردوں کو بھیجنے کی کوشش میں لگاہے ۔
مسٹر تیواری نے معیشت میں مندی کےلیے مودی حکومت کوبھی نشانہ بنایا۔وزیرمحنت سنتوش گنگوار کے اس بیان پر کہ سرکاری شعبہ کی ملازمتوں کے لیے شمالی ہند کے لوگوں کےپاس صلاحیت نہیں ہے ،انھوں نے کہاکہ یہ انتہائی قابل اعتراض اور افسوسناک ہے ۔وزیرموصوف نے شمالی ہند کے سبھی لوگوں کی توہین کی ہے جو مایوس کن ہے ۔
انھوں نے کہاکہ مودی حکومت نے شہریوں کے آئینی حقوق پر وار کیاہے ۔حکومت کے خلاف بولنے والوں کی آواز دبائی جارہی ہے۔