يدی یورپا نے کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: سدھا رامیا
467
M.U.H
16/11/2019
میسور، 16 نومبر:کرناٹک اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر سدھا رامیا نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعلی بی ایس يد یو رپا نے پانچ دسمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں سبھی نااہل قرار دیے گئے اراکین اسمبلی کو عہدے کی یقین دہانی کر ا کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔
مسٹر سد ھا رامیا نے ہفتہ کو میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعلی ہونے کے ناطے مسٹر يد ی یو رپا نے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے اور انہیں عہدے پر بنے رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔
انہوں نے بی جے پی پر انتخابی بے ضابطگیوں میں ملوث رہنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میسورو پولیس نے جو ساڑیاں برآمد کی ہیں وہ ووٹروں کو دینے کے مقصد سے منگوائی گئیں تھی اور ضمنی انتخابات کے بعد بھگوا پارٹی کو بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا كيونکہ وہ اکثریت کے لئے ضروری آٹھ سیٹیں بھی نہیں جیت پائے گی۔انہوں نے نااہل قرار دیے گئے تمام اراکین اسمبلی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان اراکین اسمبلی نے ریاست کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ بھی قربان نہیں کیا ہے اور انہوں نے اپنے مفاد کے لئے یہ سب کیا ہے۔