راج ناتھ نے حادثہ کا شکار ہوئے مگ جنگی طیارہ کے پائلٹوں سے بات کی
538
M.U.H
17/11/2019
وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے گوا میں حادثہ کا شکار ہوئے بحریہ کے مگ 29طیارہ سے پیرا شوٹ کے ذریعہ بحفاظت باہر نکلنے والے دونوں پائلٹوں سے بات کی اور انکی اچھی صحت کی تمنا کی ۔
جنوبی گوا کے ڈابولیم میں سنیچر کو سہ پہر بحریہ کا ایک مگ ۔29جنگی طیارہ پرندوں کے ایک جھنڈ سے ٹکرانے کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہوگیا حالانکہ دنوں پائلٹ بروقت طیارہ سے بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہے ۔پرندوں سے ٹکرانے کی وجہ سے طیارہ کے انجن میں آگ لگ گئی تھی۔
مسٹر سنگھ نے پائلٹوں سےبات کرنے کے بعد ٹوئیٹ کرکے اسکی اطلاع دی ۔انھوں نے کہا،’’ آج گوا میں حادثہ کاشکار ہوئے مگ ۔29طیارہ کے پائلٹوں کیپٹن مرگانک اور دیپک یادو سے بات کی ۔یہ اطمینان کی بات ہے کہ دونوں بروقت طیارہ سے بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہے ۔یہ دونوں پائلٹ محفوظ ہیں اور میں انکی اچھی صحت کی تمنا کرتاہوں ۔‘‘