کانگریس نے 70 برسوں تک آدی واسی سماج کو نظرانداز کیا: شاہ
407
M.U.H
17/11/2019
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کانگریس پر 70 برسوں تک آدی واسی سماج کو نظرانداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت ملک کے جنگلات اور ثقافت کو سنبھال کر رکھنے والے اس برادری کی فلاح وبہبود کے لئے پرعزم ہے۔
مسٹر شاہ نے سنیچر کو یہاں دہلی ہاٹ میں آدی فیسٹیول کاافتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ آدی واسی سماج نے ملک کے قدرتی وسائل اور ثقافت اور روایتوں کی حفاظت کی ہے لیکن کانگریس نے 70 برسوں تک اس برادری کو نظرانداز کیا اور اس کا استعمال محض ووٹ بینک کے طور پر کیا ہے۔
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں آدی واسی سماج کو تاریکی میں رکھا اور ان کی زندگی میں روشنی نہیں آنے دی۔