شری رام جنم بھومی مندر کے لئے ابھی کوئی رقم جمع نہیں: وی ایچ پی
535
M.U.H
17/11/2019
وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے واضح کیا ہے کہ شری رام جنم بھومی پر مندر کی تعمیر کے لئے کسی طرح کی رقم جمع نہیں کی جا رہی ہے۔
وی ایچ پی کے بین الاقوامی جنرل سکریٹری ملند پرانڈے نے اتوار کے روز یہاں ایک بیان جاری کرکے واضح کیا کہ وشو ہندو پریشد یا رام جنم بھومی ٹرسٹ نے 1989 کے بعد سے آج تک رام جنم بھومی کے لئے عوامی طور پر نہ تو کوئی فنڈ جمع کیا ہے اور نہ ہی اس نے ابھی تک کوئی اپیل کی ہے۔
مسٹر پرانڈے نے یہ بھی واضح کیا کہ وشو ہندو پریشد اور شری رام جنم بھومی ٹرسٹ دونوں آج بھی شری رام جنم بھومی مندر کی تعمیر کے لئے کوئی رقم جمع نہیں کررہے ہیں۔