شمالی کوریا کے سربراہ نے ملکی پائلٹوں سے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کا دفاع کرنے کے لئے مکمل طور پر آمادہ رہیں۔
شمالی کوریا کے سربراہ کیم جونگ اون نے ہوائی نمائش کے دوران ملکی پائلٹوں سے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کا دفاع کرنے کے لئے مکمل طور پر آمادہ رہیں۔
اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کے شمال مشرقی ساحل کے وونسان کالما ہوائی اڈے پر ہوائی نمائش کی تقریب منعقد ہوئی۔
اس نمائش اور فوجی مشقوں میں مگ 29، مگ 21 اور مگ 23 طیاروں نے حصہ لیا۔ شمالی کوریا نے امریکہ کو جنوبی کوریا کے ساتھ ہر قسم کی مشقیں منعقد کرنے پر خبردار کیا ہے۔