آسٹرین وزیر خارجہ 22 فروری کو ایران کا دورہ کریں گے
359
m.u.h
21/02/2020
آسٹریا کے وزیر خارجہ ہفتہ اور اتوار کے روز جوہری معاہدے پر یورپ کے پیغام پہنچنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے۔
یہ بات آسٹرین وزیر خارجہ "الگزیندر شالنبرگ" نے گزشتہ روز اپنے جرمن ہم منصب ہائکو ماؤس کے ساتھ ایک مشترکہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہفتہ کے روز یورپ کے جوہری معاہدے پر پیغامات پہنچنے کے لئے ایران روانہ ہوں گے۔
شالنبرگ نے مزید کہا کہ یہ سفر ، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بورل سے ملاقات کے بعد ہوگا جس کا مقصد جوہری معاہدے پر یورپی باشندوں کو پیغام پہنچانا ہے۔
ماس نے کہا کہ یورپی باشندے اس بات پر متفق ہیں کہ ہمیں اس صورتحال میں تنازعات کو کم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ امریکہ کے ایران مخالف زیادہ سے زیادہ دباؤ میں کوئی مفاد نہیں ہے۔