سی اے اے کے خلاف احتجاج مہاتما گاندھی کی عدم تعاون تحریک کے مماثل : سیتارام یچوری
495
M.U.H
21/02/2020
گوالیار : سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف پرامن احتجاج کی ستائش کی اور کہاکہ یہ مہاتما گاندھی کے عدم تعاون تحریک کے مماثل ہے۔
شہریت ترمیمی قانون کی ضرورت پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس قانون سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے این آر سی اور این پی آر پر عمل آوری کو روک دینا چاہئے۔ گوالیار میں پارٹی کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام ہاتھوں میں ترنگا لیکر احتجاج کررہے ہیں جس میں کسان اور طلبہ کی بڑی تعداد شامل ہے۔ ملک بھر میں اس کے خلاف احتجاج جاری ہے۔