سابق ایرانی صدر نے 11ویں پارلیمانی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا
426
m.u.h
21/02/2020
سابق ایرانی صدر "سید محمد خاتمی" نے جمعہ کے روز 11ویں پارلیمانی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈال دیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر مملکت سید محمد خاتمی نے آج تہران میں 11ویں پارلیمانی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ دیا.
ایران بھر کے صوبوں، شہروں اور دیہی علاقوں میں ووٹروں میں خاصہ جوش خروش میں دیکھنے میں آرہا ہے.
تفصیلات کے مطابق، پارلیمنٹ کی 290 نشستوں کے لئے 7000 سے زیادہ امیدوار ایک دوسرے سے مقابلہ کر رہے ہیں۔
ایران بھر میں صدارتی انتخابات کے لئے 208 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں تا کہ ایرانی عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں.
ایران کے مرکزی الیکشن آفیس کے مطابق،83 ملین ایرانیوں میں سے تقریبا 57 ملین اور 918 ہزار افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں اور آج جمعہ کے دن پولنگ میں حصہ لیں گے.
پہلی بار ووٹ ڈالنے کے اہل دو ملین سے زائد نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنے پسندیدہ امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالنے کے لئے بڑے پر جوش دکھائی دے رہے ہیں.
انتخابات میں ، 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں ، اور 29 ملین و 39 ہزار و 152 مرد اور 28 ملین و 879 ہزار و 6 خواتین بھی ووٹ ڈالیں گے۔
ایرانی اصولی قوانین کے مطابق، مختلف ادیان سمیت زرتشتی، یہودی، عیسائی اور کلدانی شہریوں کے نمائندے بھی اس مقابلے میں شریک ہیں.
نمائندے 4 سال کے لئے ریفرنڈم کے ذریعے منتخب ہوتے ہیں اور نئی ایرانی پارلیمنٹ مئی 2020 کے آخر میں کام شروع کرے گی۔