جنتاکرفیونافذ،سڑکیں سنسان،بازاربند،سب نےمل کرکوروناوائرس سے لڑنےکادکھایاحوصلہ
562
M.U.H
22/03/2020
لکھنو.نئی دہلی :کورونا وائرس کے خلاف وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر ملک بھر میں آج صبح 7بجے سے جنتا کرفیو نافذ ہے۔
دکانیں بند اور سڑکیں سنسان نظر آرہی ہیں۔کورونا وائرس کے خلاف وزیر اعظم نریندر مودی کے جنتا کرفیو کی حمایت میں دیگر سیاسی رہنماؤں نے حمایت کی ہے اور لوگوں سے کورونا وائرس کے خلاف سب کو مل کر لڑنے کی درخواست کی ہے۔
آج صبح سات بجے سے شام 9 بجے تک جنتا کرفیو نافذ ہے ، لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل رہے ہیں۔دکانیں بند اور سڑکیں سنسان ہے۔ قومی شاہراہ خالی ہے۔اترپردیش ،بہار،راجستھان، گجرات سمیت کئی ریاستو ںنے بیماری کو دیکھتے ہوئے 31 مارچ تک لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔ راجدھانی لکھنو، قومی راجدھانی دہلی، ممبئی، کولکاتہ، حیدرآباد کے مصروف ترین بازار میں آدمی ندارد ہیں۔
لیکن راجدھانی لکھنو میں سی اے اے ،این آرسی ااور این پی آرکے خٌلاف گھنٹہ گھرپر چل رہے احتجاج میں کمی نہیں آئی ہے ،یہاں خواتین نے اپنامظاہرہ جاری رکھا ہے ،حالانکہ پولس نے خواتین کویہاں سے ہٹانے کی پوری کوشش کی مگر وہ اپنے عزم وارداے پر ڈٹی ہوئی ہیں.
راجدھانی لکھنو میں ہرطرف سڑکیں سنسان ہیں ،سبھی دکانوں کے شٹر گرے ہوئے ہیں ،امین اآباد ،چوک حضرت گنج کے مارکیٹ بندہیں ،کہیں کہیں راشن اور میڈیکل اسٹور کھلے ملے، اس کے علاوہ پالیٹکنک چوراہے پر جہاں ہردن کافی بھیڑرہتی ہے آج سناٹاپسرا ہوا ملا.