ایرانی قوم کےخلاف امریکی پابندیاں ظالمانہ ہیں: اسماعیل ہنیہ
699
M.U.H
23/03/2020
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ نے ایرانی قوم کے خلاف امریکی پابندیوں کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے اس کے خاتمے پر زور دیا۔
یہ بات "اسماعیل ہنیہ" نے گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے ایرانی نئے سال کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر ہمدردی کا اظہار کیا۔
ہنیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے موقع پر ایران مخالف امریکی پابندیوں کے خاتمے پر زور دیا۔
ظریف نے بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے غزہ پٹی کے قبضے کے خاتمے اور فلسطینی اسیروں کی آزادی پر زور دیا۔