عراقی وزیر خارجہ سے ملاقات میں ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا مسئلہ اٹھایا
507
M.U.H
28/09/2020
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ انہوں نے ایران کے دورے پر آئے ہوئے اپنے عراقی ہم منصب سے ایک ملاقات میں امریکہ کے ہاتھوں جنرل سلیمانی کے قتل اور ایرانی کی سفارتی مقامات پر حملے سے متعلق بات چیت کی ہے۔
ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے ٹوئٹر پیغام میں کیا اور کہا کہ اپنے دوست عراقی وزیر خارجہ "فواد حسین" کی میزبانی کرنے سے خوش ہوں۔
ظریف نے کہا کہ ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی تعلقات کے فروغ سمیت امریکہ کے ہاتھوں جنرل سلیمانی کے قتل اور ایرانی کی سفارتی مقامات پر حملے سے متعلق بات چیت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں ایرانی سفارتی مقامات کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
واضح رہے کہ عراقی وزیر خارجہ نے ظریف سے ملاقات کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی۔
وہ اپنے دورے ایران کے موقع پر ملک کے دیگر حکام سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ فواد حسین نے وزیراعظم "المصطفی کاظمی" کے حالیہ دورے ایران کے موقع پر دونوں فریقین کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ سے متعلق ایران دورہ کیا ہے۔
ان کے اس دو روزہ دورے کے موقع پر ایران اور عراق کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون سمیت علاقے کی تازہ ترین تبدیلیوں کا جائزہ لیا جائے گیا۔