پشاور میں مدرسہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک 112 زخمی
606
M.U.H
27/10/2020
پاکستان کے شہر پشاور میں دیرکالونی میں واقع ایک مدرسے کے اندربم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جب کہ 112 زخمی ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے شہر پشاور میں دیرکالونی میں واقع ایک مدرسے کے اندربم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جب کہ 112 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پشاور کے علاقے دیر کالونی میں واقع مدرسے کئے اندر اس وقت دھماکہ ہوا جب بچوں کی بڑی تعداد دینی تعلیم حاصل کررہی تھی۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ مسجد کے مرکزی ہال میں دھماکے کے وقت مولانا رحیم اللّٰہ درس دے رہے تھے، درس میں ایک ہزار سے زائد مدرسے کے طلبا ءموجود تھے۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکہ ایک بیگ میں موجود ٹائم ڈیوائس کے ذریعہ کیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے قبل ایک مشکوک شخص مسجد کے ہال میں داخل ہوا تھا، جس کے پاس ایک بیگ تھا جو اس نے ہال میں طلباء کے درمیان رکھ دیا تھا۔
دھماکے سے مسجد کے ہال میں گڑھا پڑگیا جبکہ چھت اور دیواروں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
پولیس، سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیموں نے دھماکے کے مقام پر پہنچ کر امدادی کام انجام دیئے، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے دھماکے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔