رفح پر وحشیانہ صیہونی جارحیت، معصوم بچے اور خواتین لہو لہان
38
M.U.H
20/04/2024
غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے رفح کے مغرب میں محلہ السلطان میں ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا ۔
اس رپورٹ کے مطابق اس حملے میں نو فلسطینی شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوئے جن میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے رفح کے مشرق میں الشوکہ، صوفا اور المطار اور النہضہ کے اطراف کے علاقوں پر توپخانوں سے شدید گولہ باری کی۔ اس حملے کے ساتھ ساتھ غاصب صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں نے بھی رفح کے مختلف علاقوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا۔