امریکہ اور غاصب صیہونی ٹولے کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں پر عالمی عدالت کا ردعمل
43
M.U.H
04/05/2024
بین الاقوامی فوجداری عدالت نے امریکہ اور غاصب صیہونی ٹولے کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عدالت یا اس کے عملے کے خلاف دھمکی جرم ہے اور ایسا کرنا عدالت کے کام میں مداخلت کے مترادف ہے۔
دی ہیگ میں انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے پراسیکیوٹر کریم خان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ عدالت کے حکام کو روکنے، ڈرانے یا غلط طریقے سے متاثر کرنے کی تمام کوششیں فوری طور پر بند ہونی چاہئیں۔
عدالت نے اپنے بیان میں براہ راست غاصب صیہونی حکومت کسی فریق کا حوالہ تو نہیں دیا تاہم یہ بیان ایسے حالات میں سامنے آیا ہے کہ جب صیہونی اور امریکی حکام نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کو غزہ میں اسرائیل کے جاری جرائم کے سبب صیہونی وزیر اعظم نlتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے ممکنہ نتائج کے بارے میں خبردار کی۔
گزشتہ دنوں غیر ملکی میڈیا نے یہ خبر دی تھی کہ آئی سی سی صیہونی وزیراعظم سمیت دیگر حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کر سکتی ہے جس کے بعد امریکی اور صیہونی حکام نے امریکی صدر جو بائیڈن پر زور دیا تھا کہ وہ عدالت کو ایسا کرنے سے روکیں۔