634 M.U.H 12/11/2018
نئی دہلی، 12 نومبر:مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) میں جاری جنگ پر سپریم کورٹ میں اب جمعہ کو سماعت ہوگی۔
چیف ویجلنس کمیشن (سی وی سی) کی جانب سے پیر کو جانچ رپورٹ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ کے سامنے سیل بند لفافے میں پیش کی گئی جس پر جمعہ کو آگے کی سماعت ہوگی۔
اس معاملے میں جانچ ایجنسی کے قائم مقام ڈائریکٹر ناگیشور راؤ نے بھی اپنا جواب داخل کیا۔
چیف جسٹس نے جواب میں تاخیر کے لئے سی وی سی کو سخت پھٹکار لگائی۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹری کل بھی کھلی تھی لیکن سی وی سی نے رپورٹ نہیں دائر کی۔ کورٹ کےاعتراض پر سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے معافی مانگی۔
سماعت کے دوران سی وی سی کے چار اہلکار موجود رہے، جنہوں نے رشوت کے الزامات کی جانچ رپورٹ کی تین کاپیاں سیل بند لفافے میں عدالت کو سونپی۔ عدالت عظمی نے اس رپورٹ کے بارے میں کوئی ذکر نہیں کیا اور سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔
واضح ر ہے کہ سی بی آئی کے ڈائریکٹر آلوک ورما اور اسپیشل ڈائریکٹر راکیش استھانہ نے ایک دوسرے پر رشوت ستانی کے الزامات لگائے ہیں۔ دونوں کو فی الحال چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے اور مسٹر ناگیشور راؤ کو سی بی آئی کا عبوری چارج دیا گیا ہے۔
Imambara Ghufranmaab
Add : Maulana Kalbe Husain Road, Chowk, Lucknow-3 (INDIA)
مجلس علماء ھند پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔