برازیل، ایران کے ساتھ معاشی اور ماحولیاتی تعاون کے فروغ پر آمادہ
513
M.U.H
13/11/2018
برازیلی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی دفاع کمیٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارتی، اقتصادی، بینکنگ، زراعت، نقل و حمل، طبی اور ماحولیات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے آمادہ ہے۔
یہ بات 'فیرنانڈو کالور د ملو' جو برازیل کے سابق صدر مملکت بھی رہ چکے ہیں، نے دورہ تہران کے موقع پر ایرانی وزیر خزانہ 'فرہاد دژپسند' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے برازیل میں اچھی صلاحیت موجود ہے۔
اس ملاقات میں فریقین نے عنقریب ایران اور برازیل کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس بلانے پر بھی اتفاق کیا۔
توقع کی جاتی ہے کہ یہ اجلاس آئندہ سال مارچ کو منعقد ہوگا۔
ایرانی وزیر دژپسند نے پائیدار مفادات کے فروغ کے لئے باہمی اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ برآمدات کی توسیع مضبوط اقتصادی تعلقات کی ایک علامت ہے۔
دژپسند نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ معاشی کمیشن کے اجلاس سے دونوں ممالک کے درمیان طویل المدت اور پائیدار تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوگا۔