270 M.U.H 13/11/2018
فوجداری معاملات میں باہمی قانونی امداد سے متعلق ایک معاہدے پر داخلی امورکے وزیرمملکت جناب کرن رجیجونے جمہوریہ بھارت کی حکومت کی جانب سے اور مملکت مراقش کی حکو مت کے وزیر انصاف جناب محمد عذیرنے اپنے دستخط کئے ہیں ۔
یہ معاہدہ مراقش کے ساتھ باہمی تعاون کو مستحکم کریگااور اثرانگیزی کوفروغ دیگا۔ ساتھ ہی ساتھ جرائم کے تدارک ، تفتیش اور مجرموں کو کیفرکردارتک پہنچانے کے ساتھ مجرموں کی تلاش ان پرقابوپانے اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئے مختص سرمائے کوضبط کرنے کاوسیلہ بھی فراہم کریگا۔
دونوں وزرأ نے منظم جرائم اور دہشت گردی سے لاحق خطرات کا سامنا مل جل کرکرنے کے اپنے عزم کابھی اعادہ کیاہے ۔
Imambara Ghufranmaab
Add : Maulana Kalbe Husain Road, Chowk, Lucknow-3 (INDIA)
مجلس علماء ھند پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔