ایران، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شام کا حامی ہے:المقداد
534
M.U.H
14/11/2018
شام کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھرپور طریقے سے شامی قوم اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔
یہ بات ''فیصل المقداد'' نے گزشتہ روز دمشق میں ایرانی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ''حسین جابری انصاری'' کے ساتھ ملاقات کے بعد ارنا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شام پر جاری مسلط شدہ جنگ کا تقریبا 8 سال گزر رہا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران نے ان تمام سالوں میں شام کی بھرپور حمایت کی ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شام اپنے اتحادی ممالک کے تعاون کے ساتھ ملک میں قیام امن و استحکام کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
فیصل المقداد نے ایران مخالف حالیہ امریکی پابندیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں پر شام، اسلامی جمہوریہ ایران کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کی یقینا ان پابندیوں کے باوجود امریکہ کے سامنے ایرانی قوم مزید مضبوط ہوگی۔