غزہ کے وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی غزہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی توپ خانے سے کی گئی گولہ باری اور فضائی حملوں میں تین شہری شہید اور ۹ زخمی ہوگئے۔
وزارت صحت کے مطابق سوموار کے روز اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والےشہریوں کی شناخت ۲۷ سالہ محمد زکریا اسماعیل التنری، ۲۲ سالہ محمد زھدی حسن عودہ، ۲۲ سالہ ایاد موسیٰ عبدالعال اور ۲۳ سالہ حمد النحال کے ناموں سے کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں اور توپ خانے سے غزہ میں درجنوں اہداف پر بمباری کی گئی۔
اسرائیلی فوج نے البریج میں فلسطینی مزاحمتی مراکز پر بمباری کی جب کہ مشرقی غزہ میں بھی مزاحمت کاروں کے ایک کنٹرول ٹاور پر بمباری کی گئی۔
ادھر اطلاعات کے مطابق غزہ سے راکٹ حملوں میں دو یہودی آباد کار ہلاک اور دو درجن زخمی ہوئے ہیں۔