ایران کی الاقصی ٹی وی کے دفتر پر صہیونی بمباری کی شدید مذمت
491
M.U.H
14/11/2018
ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے مقبوضہ غزہ میں صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی نیوز چینل الاقصی کے دفتر پر بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
قاسمی" نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں مقبوضہ فلسطین میں ناجائز صہیونی ریاست کے حالیہ جرائم اور وحشیانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قابض صہیونی حکمران گزشتہ 70 سالوں سے فلسطینی ذرائع ابلاغ کی بیداری اور آگاہی سے خوفزدہ ہیں اسی لئے انھیں ایسے سفاک حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ صہیونی فوج نے گزشتہ روز مقبوضہ غزہ میں فلسطینی نیوز چینل الاقصی کے دفتر پر بمباری کی جس کی وجہ الاقصی ٹی وی کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔