عظیم ورثہ کی حفاظت کے لئے کانگریس کا رویہ مایوس کن : مودی
179
m.u.h
16/01/2019
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ورثے کے تحفظ اور بچانےکے معاملے کے سلسلے میں مرکز کی پیشرو كانگریس قیادت والی متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت پر شدید حملہ کیا۔
کئی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد اڈیشا کے پاتھرچیپا میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ملک کی سب سے پرانی پارٹی نے کبھی قدیم مندروں کے تحفظ اور ان کی حفاظت کی فکر نہیں کی جبکہ یہ ملک کی وراثت ہیں اور جنہیں دیکھ کر دنیا کبھی رشک کرتی تھی ۔ انہوں نے کہا، ’’پچھلی حکومت ہماری ثقافت اور ورثے کے فخر کہے جانے والے قدیم یادگاروں اور مندروں کی نگرانی کے لئے کبھی سنجیدہ نہیں رہی‘‘۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’مجھے خوشی ہے کہ ہماری ثقافت اور ورثے کا مظہر مغربی اوڈیشا کے کچھ قدیم مندروں کے تحفظ اور ان کو کو بہتر بنانے کا کام شروع ہوا ہے۔ یہ ہمارے ثقافتی تعلقات مضبوط کرے گا اور ریاست میں سیاحت کا امکان بھی بڑھ جائے گا‘‘َ
اوڈیشا میں نيلمادھو اور سددھیشور مندروں کے تحفظ کئے جانے پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور بولانگير کے راني پور جھريال گروپ کے ورثے اور کالا ہانڈی کے آسورگڑھ قلعہ کے تحفظ کا کام کا آغاز کیا‘‘۔