اوڈیشا میں قبائلی ترقیاتی فنڈکا استعمال نہیں ہوا: مودی
135
m.u.h
16/01/2019
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو اودڈیشا کی نوین پٹنائک حکومت پر معدنیات والے علاقوں کی ترقی کے لئے ضلع معدنیات فنڈ (ڈي ایم ایف ) کے چار ہزار کروڑ روپے استعمال نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس فنڈ سے قبائلی اکثریتی علاقوں میں ترقی کی جا سکتی تھی۔
پاتھریچیا میں 1545 کروڑ روپے کی کئی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کرنے کے بعد ایک عوامی جلسے میں مسٹر مودی نے کہا کہ ریاست کے پاس ڈي ایم ایف کے چار ہزار کروڑ روپے ہیں لیکن اس فنڈ کا استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے پوچھا، ’’اس حکومت کو کیا ہوا ہے؟’’ کیا وہ سو رہی ہے‘‘۔وزیر اعظم نے کہا کہ انتخاب کے لئے انتظار کرنے سے بہتر ہے کہ ریاستی حکومت اس فنڈ کا استعمال قبائلیوں کی ترقی کے لئے کرے۔
مسٹر مودی نے اوڈیشا حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ معدنیات والے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے مسائل کو دور کرنے کے لئے فنڈ کا استعمال کرے۔ پیشرو مرکزی حکومت نے کبھی بھی مقامی سطح پر ترقی کی بات نہیں سوچی جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی حکومت نے معدنیاتی اکثریتی علاقوں میں قبائلیوں کے فوائد کے لئے ضلع معدنیات فنڈ قائم کیا۔