جانے سے پہلے بی جے پی سب کچھ تباہ کرنے کی پالیسی پر کاربند: چدمبرم
139
m.u.h
16/01/2019
مودی حکومت کے آئندہ مالی سال کے عبوری بجٹ میں انفرادی ٹیکس چھوٹ کی حد بڑھا کر پانچ لاکھ روپیے کرنے کے تعلق سے میڈیا میں آنے والی خبروں پر کانگریس کے قد آور رہنما اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے منگل کے روز کہا کہ بی جے پی حکومت جانے سے پہلے سب کچھ تباہ کرنے والی پالیسی اختیار کر رہی ہے۔
مسٹر چدمبرم نے اس تعلق سے ٹویٹ کیا کہ بڑےبڑے منصوبوں کے ڈھول پیٹے جا رہے ہیں، لیکن پیسہ کہاں سے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت سب کچھ تباہ کرنے والی پالیسی اختیار کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا ،’ جو یہ جانتا ہے کہ اس کی شکست ہوگی، وہی اس پالیسی کو اختیار کرتا ہے‘۔
میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق مودی حکومت عبوری بجٹ میں انفرادی ٹیکس میں چھوٹ کی حد کو 2.5 لاکھ روپیے سے بڑھا کر پانچ لاکھ روپیے کرنے جا رہی ہے۔