کرتاپور کوریڈور معاملے پر وزارت داخلہ میں اعلی سطحی میٹنگ
153
m.u.h
16/01/2019
پاکستان کے کرتارپور میں واقع دربار صاحب تک عقیدت مندوں کی بہ آسانی آمد و رفت کے لئے کرتار صاحب کوریڈور کو کھولنے کے معاملے پر وزارت داخلہ میں آج ایک اعلی سطحی میٹنگ ہوئی جس میں پنجاب حکومت اور بارڈسیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے نمائندوں نے حصہ لیا۔
یہ کوریڈور پنجاب کے ڈیرہ بابا نانک سے سرحد کے اس پار کرتارپور میں واقع دربار صاحب تک بنایا جانا ہے۔ ہندوستانی علاقے میں بین الاقوامی سرحد تک راہداری کو ہندوستانی حکومت بنائے گی ۔ پاکستانی حکومت نے سرحد پار کوریڈور بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
ہوم سکریٹری رجیو گوبا نے آج یہاں اجلاس میں صدارت کی۔ اس میں پنجاب کے چیف سکریٹری کرن اوتار سنگھ، پاکستان میں ہندوستانی سفیر اجے بساريا اور بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل رجنی کانت مشرا موجود تھے۔