امریکہ اور تمام فریق جوہری معاہدے کی بحالی کے لئے سنجیدہ ہیں:عراقچی
516
M.U.H
09/05/2021
ایرانی وزیر خارجہ کے نائب اور ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں موجودہ فریقین کے سنجیدہ عزم پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ امریکہ جوہری معاہدے میں واپس آنے کے بارے میں بھی سنجیدہ ہے اور اب تک پابندیوں کا ایک بڑا حصہ اٹھانے کے لئے اپنی تیاری کا اعلان کر چکا ہے۔
یہ بات سید عباس عراقچی نے ویانا میں جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے چوتھے دور کے اختتام کے بعد اس اجلاس کی تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے نئے دور کے مشترکہ کمیشن کا پہلا اجلاس آج ویانا میں ہوا اور سہ پہر سے پابندیاں ختم کرنے سے متعلق ورکنگ گروپ اور جوہری سرگرمیوں سے متعلق ورکنگ گروپ اپنی سرگرمیاں شروع کردیں گے۔
عراقچی نے مزید کہا کہ امریکیوں کی طرف سے آنے والے والی خبروں سے یہ ظاہر ہوتی ہے کہ وہ جوہری معاہدے کی واپسی کے بارے میں بھی سنجیدہ ہیں اور پابندیوں کا ایک بڑا حصہ اٹھانے کے لئے اپنی تیاری کا اعلان کر چکے ہیں البتہ ہماری رائے میں یہ ابھی کافی نہیں اور جب تک ہم اس میدان میں اپنے تمام مطالبات تک نہ پہنچیں تب تک یہ مذاکرات جاری ہے۔