سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں کو بیت المقدس سے نکالنے کے خلاف ہے
529
M.U.H
10/05/2021
فلسطینیوں پر ہونے والے صیہونی فوجیوں کے مظالم کے بعد آخرکار ریاض نے فلسطینیوں کی حمایت میں ایک بیان جاری کر دیا۔
سعودی عرب نے بیت المقدس میں صیہونی حکومت کے مظالم کے خلاف دیر سے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریاض، فلسطینیوں کو بیت المقدس سے نکالنے کے خلاف ہے۔
العربیہ ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں آیا ہے کہ سعودی عرب، اسرائیل کے بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھر خالی کرانے اور وہاں اپنی حکومت مسلط کرنے کے منصوبے کو قبول نہیں کرتا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ ریاض عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے یکطرفہ اقدامات اور ہر اس کارروائی کی مذمت کرتا ہے جس سے امن عمل دوبارہ شروع کرنے میں رکاوٹ پیدا ہو اور علاقے کا امن و سکون خطرے میں پڑ جائے۔
سعودی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ ہے اور مسئلہ فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ حل تک پہنچنے کی سبھی کوشش کی حمایت کرتی ہے۔
ایک رپورٹ میں جمعے کی رات مسجد الاقصی، باب العامود اور محلہ شیخ جراح میں صیہونی فوجیوں کے حملے میں کم سے کم 250 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی گئی ہے۔