ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں واقع ایک سکول پر دہشتگردی حملے کی سختی سے مذمت کی۔
خطیب زادہ" نے اس حادثے کے نتیجے میں نہتے شہری بالخصوص طالب علموں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس حادثے کے لواحقین سے گہرے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخیموں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
واضح رہے کہ افغان وزارت داخلہ کے مطابق، دارالحکومت کابل کے سید الشہدا سکول میں ہونے والے یکے بعد دیگرے دھماکوں سے کم از کم25 افراد جاں بحق جبکہ 52 زخمی ہو گئے ہیں؛ لیکن بعض افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 50 جبکہ زخیموں کی 60 تک بڑھ گئی ہے۔
کابل میں واقع ایرانی سفارتخانے نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے فرقہ واریت کے سلسلے میں حملے قرار دے دیا اور کہا کہ دہشتگرد کبھی اپنے اس مقصد تک نہیں پہنچیں گے اور سیکورٹی ادارے اس حملے میں ملوثیں کو سزا دیں گے۔