بنگال بی جے پی صدر دلیپ گھوش کا نصرت جہاں پر حملہ، کہا- ’سندور لگاکر ہندوسانی روایات پامال کی‘
438
M.U.H
24/06/2021
اپنی شادی کو قانونی طور پر نامکمل قرار دینے اور اپنے پارٹنر نکھل جین سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد سے نصرت جہاں کو چہار سو سے مخالفت کا سامنا ہے۔ ان پر تازہ حملہ بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے کیا ہے۔ دلیپ گھوش نے کہا، ’’نصرت جہاں ایک عورت ہیں۔ انہوں نے سندور لگا کر ایک شخص کو اپنا شوہر قرار دے کر وزیر اعلیٰ کو اپنے ریسیپشن پر بلا کر ہندوستانی روایات کو پامال کیا ہے اور اب وہ کہہ رہی ہیں کہ وہ شادی شدہ نہیں ہیں۔‘‘
گھوش نے مزید کہا، ’’یہ سوگتا بابو (ٹی ایم سی کے ایم پی) کا نظریہ تو ہو سکتا ہے مگر ہندوستان اور بنگال کا نظریہ نہیں ہو سکتا۔ پارٹی کو نصرت جہاں کو معطل کر دینا چاہیے یا انہیں خود ہی اپنے عہدے سے استعفی دے دینا چاہیے۔‘‘