ترکی ایف 35 لڑاکا طیاروں میں اپنی سرمایہ کاری واپس چاہتا ہے:اردوغان
361
m.u.h
18/10/2021
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکا نے ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں ادائیگی کے بدلے ایف 16 طیاروں کی فروخت کی پیشکش کی ہے تاہم ترکی ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں اپنی سرمایہ کاری کی واپسی چاہتا ہے۔ استنبول ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اردوان نےکہا کہ ترکی نے امریکا کے ایف 35 پروگرام کے 1.4 ارب ڈالرکی ادائیگی کی تھی، جس کے بدلے امریکا نے ایف 16 طیاروں کی فروخت کی پیشکش کی ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ ترکی ملکی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہر قدم اٹھائے گا۔ خیال رہے کہ روسی دفاعی نظام کی خریداری پر امریکا نے 2019 میں ترکی کو نیٹو کے ایف 35 طیاروں کے پروگرام سے الگ کر دیا تھا۔ گزشتہ ماہ خبر ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ترکی نے امریکا سے 40 ایف 16 طیارے اور 80 ماڈرنائزیشن کِٹ خریدنے کی درخواست کی ہے۔