انڈیا گیٹ پرلگایاجائےگا نیتا جی سبھاش چندر بوس کاعظیم الشان مجسمہ: پی ایم مودی
433
M.U.H
21/01/2022
وزیراعظم نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس کا عظیم مجسمہ دہلی کے انڈیا گیٹ پر نصب کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے نیتا جی کے مجسمے کی تصویر ٹویٹ کر کے یہ جانکاری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک نیتا جی بوس کا عظیم الشان مجسمہ تیار نہیں ہو جاتا، ان کا ہولوگرام مجسمہ اسی جگہ موجود رہے گا۔ میں 23 جنوری کو نیتا جی کی یوم پیدائش پر ہولوگرام مجسمہ کی نقاب کشائی کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا، 'ایک ایسے وقت میں جب پورا ملک نیتا جی سبھاش چندر بوس کی 125ویں یوم پیدائش منا رہا ہے۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ انڈیا گیٹ پر گرینائٹ سے بنا ان کا عظیم الشان مجسمہ نصب کیا جائے گا۔