مہایوتی کی برتری پر سنجے راؤت کا ردعمل، ’یہ عوام کا فیصلہ نہیں ہو سکتا!‘
18
M.U.H
23/11/2024
مہایوتی کی واضح اکثریت کے درمیان، شیو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما سنجے راؤت کا سخت بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’یہ مہاراشٹر کے عوام کا فیصلہ نہیں ہو سکتا۔ ہمیں معلوم ہے کہ مہاراشٹر کے عوام کیا چاہتے ہیں۔‘‘
یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) نمایاں طور پر پیچھے ہے اور مہایوتی نے شاندار جیت کی طرف قدم بڑھا لیا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے ان نتائج پر مزید ردعمل متوقع ہے۔